Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کنگنا کی جانب سے آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہندوستانی فلم نگری میں آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔کنگنا رناوت ان چند اداکاراو¿ں میں شامل ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ کنگنا بہترین اداکاری کے باعث ہندوستان میں 3 نیشنل ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں اور اس وقت ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے فلموں میں آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ وہ فلموں میں کبھی آئٹم سانگ نہیں کرنا چاہتیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے معاشرے اور بچوں کے لئے نقصان دہ ہو ۔
 

شیئر: