Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

برڈ فلو کے پیش نظر ہالینڈ سے پرندوں کی درآمد پر عارضی پابندی

ریاض..... وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے ہالینڈ سے زندہ پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے ۔ وزار ت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ حیوانی صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ میں برڈ فلو کا وائرس پایا گیا ہے ۔ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے مملکت میں ہالینڈ سے زندہ پرندے اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کی جارہی ہے ۔

شیئر: