Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026

ولی عہد آج لاس اینجلس روانہ ہوں گے

سیاٹل: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج اتوار کو سیاٹل سے لاس اینجلس روانہ ہوں گے۔ ولی عہد کے دورہ امریکہ میں لاس اینجلس پانچواں اسٹیشن ہے جہاں ان کی ملاقات اہم شخصیات سے ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں ولی عہد ہالی وڈ کا بھی دورہ کرکے فلمی صنعت کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ امریکی کمپنی فوکس کے سربراہ رابرڈ مارڈچ ولی عہد کے اعزاز میں پیر کو عشائیہ دیں گے جس میں شہر کی اہم شخصیات کے علاوہ ہالی وڈ کی مشہور ہستیاں شرکت کریں گی۔ ڈزنی لینڈ کے سربراہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: