Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

طالبان کی معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، روس

کابل ۔۔۔روس نے افغانستان میں طالبان کی حمایت کرنے اور انہیں اسلحہ و مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق نیٹو کے ایک کمانڈر کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ایسے الزامات امریکی جنرل جان نکلسن نے ایک انٹرویو میں پچھلے ہفتے عائد کیے گئے۔ امریکی جنرل نے الزام عائد کیا تھا کہ ممکنہ طور پر روس طالبان کو ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے۔ روس کا تاہم کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ روسی روابط انہیں امن بات چیت پر مائل کرنے تک محدود ہیں۔

شیئر: