Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

بشارالاسد حکومت اور باغیوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ،انخلا مکمل

دمشق۔۔۔ شامی حکومت اور باغیوں میں معاہدہ طے پا گیا ہے ، مشرقی غوطہ سے باغی اور انکے خاندان شہر سے نکل گئے۔ کامیابی پر دارالحکومت دمشق میں جشن منایا گیا اور فوجیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔شام میں باغیوں کے آخری گڑھ مشرقی غوطہ میں صدر بشار الاسد اور روسی اتحادی افواج کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔قصبے عربین سے باغی گروپ فیلق الرحمان کے جنگجو فضائی حملے روکنے کے بدلے میں قصبہ خالی کر گئے۔5ہفتے سے مشرقی غوطہ پر شامی اور روسی افواج نے تباہ کن بمباری کی۔ باغی گروپ فیلق الرحمان نے فضائی حملوں میں شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنے زیر قبضہ 2میں سے ایک قصبے عربین کو خالی کر دیا۔

شیئر: