ویرات کوہلی کا دیپیکا کیسا تھ اشتہار سے انکار ، 11کروڑ کا نقصان
آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اپنی کارکردگی کی وجہ سے ایک بڑا برانڈ بن چکے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں بے شمار پراڈکٹس کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے تاہم خبر گردش کررہی ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو ویرات کوہلی کی وجہ سے 11 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک معروف ویب سائٹ کی جانب سے 11 کروڑ کی اسپانسرشپ آفر کی گئی جسے ویرات کوہلی کی وجہ سے ٹھکرانا پڑا۔رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کو بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک اشتہار شوٹ کرنا تھا جسے انہوں نے منع کردیا۔ ویرات کوہلی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کے بعد معروف ویب سائٹ کی جانب سے اسپانسرشپ کی آفر بھی واپس لے لی گئی۔