Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

حیدرآباد کے 1276 عازمین کو 3 رباطوں میں ٹھہرایا جائیگا

حیدرآباد....  عازمین حج کی سہولت کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر3 زبانوں‘ اردو انگریزی اور تلگومیں ایک خصوصی پروگرام تیار کیا جارہا ہے جس میں عمرہ کی ادائیگی سے لے کر سفر حج او ر حج سے واپسی تک کے تمام مراحل او ر تمام امور کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ عازمین گھر بیٹھے تمام معلومات حاصل کرسکیں۔ مسیح اللہ خان صدرنشین ریاستی حج کمیٹی نے کل تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام چشتی فاؤنڈیشن حیدرآبادکے اشتراک سے کرسٹل پیلس جہاں نمامیں عازمین حج کے چوتھے تربیتی اجتماع سے صدارتی خطاب کے دوران یہ بات بتائی۔انہوں نے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کے وقت ایک نوٹ بک ضرور ساتھ رکھیں تاکہ اہم معلومات نوٹ کی جاسکیں تاکہ کوئی اہم بات چھوٹ نہ جائے۔پروفیسر ایس اے شکور ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں رباط کی تصریح( اجازت نامہ) وصول ہوچکی ہے اور اس سال حیدرآباد کے 1276 عازمین کو رباط کی3 عمارتوں میں مفت قیام کی سہولت حاصل ہوگی۔ 
 

شیئر: