Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

مساجد پر حملوں کے حوالے سے ترکی کا جرمنی سے احتجاج

انقرہ ۔۔۔ترک نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان بکر بزداغ نے کہا ہے کہ  جرمنی میں ترک مساجد پر حملوں کے بارے میں  حکومت نے احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔وزرا کابینہ کے اجلاس کے بعد   ایک پریس  کانفرنس  کے موقع پر انہوں نے  کہا کہ شامی شہر عفرین  میں جاری آپریشن کے نتیجے میں جلد  ہی  دہشتگردوں کا  مکمل صفایا  کیا جائے گا  فی الوقت  3381 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ ہمارے 42 فوجی شہید اور 202 زخمی ہوئے ہیں۔جرمنی میں ترک مساجد  پر حملوں کے حوالے سے نائب وزیراعظم نے  کہا کہ  ماضی میں   بھی اس قسم کے حملے ہوتے رہے ہیں جس پر حکومت جرمنی کی خاموشی  معنی خیز  ہے  لہذا ہم نے جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے   اس بارے  میں احتجاج کیا ہے۔

شیئر: