Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مشرقی غوطہ سے عام شہریوں کے انخلاء کا آغاز جلد متوقع ہے

دمشق ۔۔۔ شامی علاقے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے عام شہریوں کا انخلا بہت جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔اقوام متحدہ کے شام میں موجود کوآرڈینیٹر علی الزاعتری  نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  عام شہریوں  کے انخل جلد  شروع  ہو نے  کے بارے  امید کا اظہار کیا ہے  ۔ علی الزاعتری نے تاہم اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ مشرقی غوطہ شام میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقہ ہے۔ گزشتہ روز ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ باغیوں کے بعض گروپوں نے مشرقی غوطہ سے نکلنے سے اتفاق کر لیا ہے۔

شیئر: