Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

رنویرنے سبز اسکرٹ پہن کر سب کو حیران کردیا

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں سبز رنگ کا اسکرٹ کا کیا پہنا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کی تصویریں وائرل ہوگئیں۔ اداکار رنویر سنگھ نے سبزرنگ کا لیڈیز اسکرٹ اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکے سب کو حیران کردیا۔ اسکرٹ پہننے کی وجہ رنویر سنگھ نے سماجی رابطوں کی سائٹ کے ذریعے اداکارہ پرینکا چوپڑا کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ میںنے سبز رنگ کی اسکرٹ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پہنی تھی۔ انہیں یہ مشورہ ان کی فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر نے دیاتھا کہ عالمی یوم خواتین پر نئی فلم کے سیٹ پر موجود تمام مرد و خواتین اسکرٹ پہن کر آئیں۔ رنویر سنگھ ان دنوں نئی فلم ' گلی بوائے' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 
 

شیئر: