Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

جازان میں ساھرکیمروں کو تباہ کرنےوالوں کی تلاش جاری ہے ، پولیس

جازان.... جازان کمشنری میں ساھر کیمروں کو تنصیب کے 24 گھنٹے کے اندر ہی نامعلوم افراد نے تباہ کر دیا ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے ۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل پولیس ترجمان کرنل فواز الشریف نے کہا کہ ساھر کیمروں کی تنصیب کا اصل مقصد لوگوں کو قوانین کا پابند بنانا ہے تاکہ حادثات پر قابو پایا جاسکے ۔ کمشنری کی جس شاہراہ پر ساھر کیمرے نصب کئے گئے تھے وہ انتہائی مصروف رہنے والی شاہراہ ہے ۔ پولیس ان نامعلوم افراد کو تلاش کر رہی ہے جنہو ںنے ساھر کیمروں کے لینس پر اسپرے کر کے انہیں تباہ کیا ہے ۔ دریں اثناءاخبار کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے جازان کمشنری کی مصروف ترین شاہراہ پر نصب کئے جانے والے ساھر کیمروں کے لینس پر اسپرے کر کے انہیں تباہ کر دیا ۔ شاہراہ انتہائی مصروف رہتی تھی جبکہ تیز رفتاری کے باعث وہاں حادثات بھی کثرت سے ہوتے تھے ۔ حادثات کی روک تھام کےلئے ٹریفک پولیس نے وہاں ساھر کیمرے نصب کئے تھے ۔ 

شیئر: