Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

مملکت میں درجہ حرارت میں کمی متوقع

ریاض..... محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے اپنے ٹویٹراکاﺅنٹ پر موسم میں ہونے والی متوقع تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے شمالی ، وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آ ج سے متوقع ہے ۔ الحصینی کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو سکتی ہے ۔ مملکت کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جبکہ بعض شہروں میں گردو غبار کی بھی توقع کی جارہی ہے ۔ 
 

شیئر: