بالی وڈکی اداکارہ مادھوری دکشت نے فلمی دنیا میں نئے انداز میں قدم رکھنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔اپنی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنانے والی اداکارہ مادھوری نے اداکارہ جوہی چاو¿لہ اور انوشکا شرما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا پروڈکشن ہاو¿س کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران مادھوری نے اپنے پروڈکشن ہاﺅس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوںنے اور ان کے شوہر ڈاکٹر سری رام نے پروڈکشن ہاﺅس ” آر این ایم“ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔مادھوری نے کہا کہ فلموں کے حوالے سے میری ترجیحات تبدیل ہوگئی ہیں اور پروڈکشن ہاﺅس کھولنے کا فیصلہ میرا ہے۔ اس سے قبل مادھوری دکشت اورڈاکٹر سری رام ایک ساتھ ”ڈانس ود مادھوری“ پراجیکٹ بھی کرچکے ہیںجس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ”ڈانس ود مادھوری“ہم دونوں کا ایک ساتھ بڑا پراجیکٹ تھا جس کے تکنیکی شعبے اور ٹیکنالوجی کی دیکھ بھال سری رام کرتے تھے اور میں اس کا فنکارانہ پہلو دیکھتی تھی۔ میں صرف چند گھنٹوں کے لئے آفس جاتی تھی تاہم سارے فیصلے ہم دونوں مل کر کیا کرتے تھے۔ نئے پراجیکٹ کا دائرہ کار بھی کچھ اسی طرح کا ہوگا۔مادھوری دکشت نے کہا کہ ہم اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں جب کہ ہمارے پروڈکشن ہاﺅس سے پہلی فلم مراٹھی زبان میں بنائی جائے گی۔