Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

اداکارہ اقراکو تنقید کا سامنا

پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز انتہائی تھوڑے وقت میں خود کو مستقبل کی سپر اسٹار کے طور پر منواچکی ہیں۔خوبصورتی کے علاوہ ان کا یہ خاصہ بھی ہے کہ وہ ناقدین کو انتہائی عمدگی کے ساتھ ’شٹ اپ‘ کرادیتی ہیں۔ گزشتہ دنوں اقرا عزیز نے نامناسب لباس والی ایک تصویر انسٹا گرام پر جاری کی جس کے بعد ان کے خلاف تنقید کا طوفان آگیا۔انہوں نے بحث کو طول دینے کی بجائے اپنی تصاویرپر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا ۔یوں ناقدین اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ۔ بہت سے لوگوں کو اس تصویر کی حقیقت بھی معلوم نہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ اقرا کی ایسی کوئی تصویر نہیں بلکہ یہ فوٹوشاپ پر بنائی گئی ہے ۔
 
 

شیئر: