Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دیپیکااور رنویر کی شادی کی خبریں پھرگرم

بالی وڈ کی مشہور فلمی جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جلدشادی کی خبریں ایک بار پھر ہندوستانی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ خبروں کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ آئندہ چند ماہ میں شادی کرنے والے ہیں۔ کہاجارہاہے کہ دونوں اداکار شادی کی تیاریاں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دیپیکا اور رنویر کی شادی کی خبریں گزشتہ ماہ اسوقت سامنے آئی تھیں جب دونوں ایک ساتھ چھٹیاں منانے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے جبکہ رنویر سنگھ کی دیپیکا کے والدین سے ملاقات کی خبروں نے بھی شادی کی اطلاعات کو مزید تقویت دی۔رنویر سنگھ اور دیپیکاکے روابط کے چرچے زباں زدعام رہے ہیں۔
 

شیئر: