Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ملکہ برطانیہ سے ولی عہد کی ملاقات، اعزاز میں ظہرانہ

لندن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ولی عہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔دوسری طرف ملکہ ایلزبتھ نے شاہ سلمان کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملکہ برطانیہ نے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
 

شیئر: