Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر مستعفی

واشنگٹن۔۔۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ امریکی صدر کی ٹیم کے ہائی پروفائل استعفوں میں تازہ ترین استعفیٰ ہے۔گرے کون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ملک اور عوام کی خدمت کا موقع دیا اور وہ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔قیاس آرائی کی جاری رہی ہے کہ  گرے کون آزاد تجارت کے حامی ہیں اس لیے وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایلمونیم اور سٹیل کی در آمدات پر ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر ناراض تھے۔
 

شیئر: