Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دی شیپ آف واٹر نے میلہ لوٹ لیا

دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کا میلہ فلم ”دی شیپ آف واٹر“ نے لوٹ لیا۔ 2018ءکی بہترین فلموں کی کیٹیگری میں شمار ہونےوالی فلم نے مشہور ترین بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑدیا۔بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کی فاتح ”کوکو“رہی۔90 ویں آسکر ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں ہالی وڈ کے بڑے بڑے اکیڈمی اسٹارز نے شرکت کی ۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈ مین کو فلم”ڈارکیسٹ آور“کیلئے دیاگیا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمینڈ کو فلم”تھری بل بورڈز آﺅٹ سائڈ ایبنگ، میسوری“کیلئے دیا گیا۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈاداکار سیم روکویل نے فلم ”تھری بل بورڈ ا آﺅٹ سائڈ ایبنگ، میسوری“کیلئے حاصل کیا۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈایلیسن جینی کومشہور ہالی وڈ فلم”آئی ٹونیا“کیلئے دیا گیا۔
 

شیئر: