Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کویت: 313 ادویہ کی قیمتوں میں 14فیصد کمی کا اعلان

کویت: کویتی وزارت صحت نے 313مختلف ادویہ کی قیمت میں 14فیصد کمی کردی۔ وزارت صحت کے سیکریٹری برائے ادویہ ڈاکٹر یوسف الدویری نے کہا ہے کہ وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے 313مختلف ادویہ کی قیمتوں میں 12سے14فیصد کمی کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں:کویت:فریزر سے ملنے والی خادمہ کا قاتل لبنان میں گرفتار
 ادویہ کی قیمت میں کمی کی وجہ سے تاجروں اور ادویہ ساز کمپنیوں کے منافع میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ادویہ کی قیمت میں کمی کا فیصلہ انتہائی غور وخوض کے بعد کیا گیا۔ دیگر خلیجی ممالک میں ان ادویہ کی قیمت کا بھی جائزہ لیا گیا۔دوسری طرف وزارت صحت میں ادویہ کی قیمت مقرر کرنے والے شعبہ کی سرابرہ ہبہ الشعلانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران وزارت نے مجموعی طور پر 3126ادویہ کی قیمتوں میں 86فیصد تک کمی کی ہے۔
کویت کی مزید خبریںپڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: