بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی مقبولیت اتنی بڑھ چکی ہے کہ انہوں نے ہالی وڈ ستاروں کو پیچھے چھوڑدیاہے۔اداکار شاہ رخ خان نے نئی رپورٹس کے مطابق مقبولیت میں ہالی وڈ ستاروں کو مات دیدی ہے۔وکی پیڈیا کے حوالے سے ایک فہرست سامنے آئی ہے جس میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کئےجانےوالی اداکاراؤں اور اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ خان کا نام سب سے زیادہ سرچ کئےجانےوالے اداکاروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ شاہ رخ نے ہالی وڈ اداکاروں ٹام کروز اور لیونارڈی کیپریو، ڈوائن جانسن کو اس فہرست میں پیچھے چھوڑدیاہے۔