Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مذاکرات میں تیزی کی ضرورت ہے، یورپی بریگزٹ وزیر

برسلز۔۔۔ بریگزٹ کے لیے یورپی مذاکرات کار میشائل بارنیئر نے کہا ہے کہ اگر آئندہ برس مارچ تک برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کا عمل مکمل کرنا ہے تو مذاکرات میں تیزی پیدا کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ 20 صفحات پر مشتمل بریگزٹ کے ایک ڈرافٹ میں کوئی حیرت انگیز بات نہیں ۔ اس مجوزہ ٹریٹی میں وہ عبوری معاہدے شامل ہیں جو گزشتہ برس دسمبر میں یورپی موقف پر مبنی ہیں تاہم برطانیہ نے ابھی تک اس دستاویز کو تسلیم نہیں کیا ۔

شیئر: