ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی اور غیر ملکی صارفین سے کہا ہے کہ وہ ”کچن ایڈ“ کا استعمال فوراً بند کردیں۔ وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر یہ اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ الیکٹرک کیٹل میں فنی خرابی پائی جاتی ہے جس سے اسکا ہینڈل اچانک گرم ہوجاتا ہے اور آگ لگنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔