Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

لیبیا کی متعدد کمپنیاں اور شخصیات بلیک لسٹ

واشنگٹن۔۔۔ امریکی وزارت خزانہ نے لیبیا کی متعدد شخصیات اور کمپنیوں کو ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے 6 افراد، 24 کمپنیوں اور 7 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کئے گئے افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کے لین دین سے منع کرنے کے ساتھ امریکہ میں موجود ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی کمپنیوں میں لیبیا، مالٹا اور اٹلی اور مالٹا کے افراد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی اڈے پر مشکوک خط کھولنے پر9 اہلکاروں سمیت 11 افراد شدید بیمار

شیئر: