شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراءپر بات ہوگی
ریاض (جاوید اقبال) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال آج بدھ 28فروری دوپہر 2بجے اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزی کونسل کے ارکان سے بذریعہ وڈیو کانفرنس سفارتخانہ پاکستان کے آڈیٹوریم میں خطاب کرینگے۔ پاکستانی کمیونٹی کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں درپیش مشکلات زیر بحث آئیں گی۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ نے اردونیوز کو بتایا کہ اس کانفرنس کے لئے او پی ایف کی مشاورتی کونسل کے سب ارکان کو مدعو کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی وزیر اور ان ارکان کے درمیان مختلف امور پر ہونے والی گفتگو دور رس نتائج کی حامل ہوگی۔