Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ودیوت جموال میرے معیار پر پورا اترتے ہیں، چک رسل

 ہالی وڈ ہدایتکار چک رسل نے کہا ہے کہ اداکار ودیوت جموال میرے فلم بنانے کے طریقے پر پورا اترتے ہیں اور وہ میرے لئے ایک ا سپیشل ہستی ہیں۔ چک رسل ان دنوں فلم ’’جنگل‘‘ پر کام کر رہے ہیںجس میں ودیوت جموال ایکشن ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ میں نے فلم کے لئے مختلف لوگوں کے ساتھ رابطہ کیا لیکن جب میں نے ودیوت جموال سےملاقات کی تو مجھے بہت اچھا لگا اور مجھے لگا کہ یہ لڑکا  میرے فلم بنانے کے طریقہ کار پر پورا اترتا ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ فلم 19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ 
 

شیئر: