بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم ’’اکتوبر ‘‘کےلئے 50 فیصد کم معاوضہ لیں گے۔ میڈیا کے مطابق ہدایتکار شوجیت سرکر نے فلم ’’اکتوبر ‘‘ کے لئے اداکار ورون دھون سے رابطہ کیا تو انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک چھوٹے بجٹ پر مبنی فلم ہے اور ورون دھون نے فلم کی کہانی میں دلچسپی ظاہر کی اور پیشکش قبول کر لی یہاں تک کہ انہوں نے کام کا معاوضہ 50 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 20 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’’اکتوبر ‘‘ میں ورون دھون کے ساتھ نئی اداکارہ بنیتا سندھو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی عکسبندی نئی دہلی اور ہما چل پردیش میں کی گئی ہے۔ فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔