Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کراچی میں ایشیا امن فلمی میلہ

پاکستان کے اقتصادی شہر کراچی میں ایشیا امن فلمی میلے کا انعقاد کیاگیاجس میں ایشیائی ممالک کے فلمسازوں نے اپنی مختصر فلمیں پیش کیں۔فلمی میلے میں 43ایشیائی ممالک کے وفود شریک ہوئے، 50 کے لگ  بھگ ممالک  کی 100 فلموں کو میلے کا حصہ بنایاگیا جن میں70 سے زائد مختصر دورانئے کی فلمیں نیزاینیمیٹڈ سمیت ڈاکیومینٹری فلمیں  پیش کی گئیں۔ مختلف زبانوں میں پیش کی گئی  فلموں کو میلے کےدوران مختلف سیشنز میں دکھایاگیا ۔اس فلمی میلے کا مقصد فلموں  اور تفریح کے ذریعےایشیائی ثقافتوں کو یکجا  کرکے امن کا پیغام عام کرنا تھا۔شہر کراچی کے مقامی مرکز میں سجنےوالا فلمی میلہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو سے منسوب کیاگیاتھا۔اس چار روزہ  فلمی میلے میں معروف گلوکارہ ریشماں کو خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا۔
 

شیئر: