Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
تازہ ترین

دیا مرزا کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نےہند کے دورے  میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ  جہاں اہم مقامات کا رخ کیا وہیںانہوں نے ہندوستان کی مشہور شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں بالی وڈ ستارے شامل ہیں۔ جسٹن نے  بالی وڈ اداکارہ دیامرزا سے بھی ملاقات کی  ۔ ذرائع کے مطابق جسٹن اور ان کی اہلیہ سے  اداکارہ دیا مرزا کی  ملاقاتنیو دہلی شہر میں ایک تقریب کےدوران ہوئی ۔ اس تقریب میں جہاں دیا مرزا خصوصی مہمان تھیں، وہیں کینیڈین وزیراعظم بھی  مدعو تھے ۔اداکارہ دیا نے جسٹن ٹریڈو کےساتھ سیلفی بھی سماجی رابطہ اکاونٹ پر شیئر کی۔ انہوں نےملاقات کو خوشگواروقت  قراردیاہے۔
 

شیئر: