برسلز.... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کو بیلجیئم میں یورپی یونین میں شامل مملکت کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے 6 رکنی کمیٹی میں شامل وزراءکے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات القدس سے متعلق امریکی فیصلے کے منفی اثرات سے نمٹنے اور مشرق وسطیٰ امن عمل کے مستقبل پر اس کے اثرات سے بچنے کیلئے بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مشاورت اور گفت و شنید کی پالیسی کے تحت ہوئی ہے۔ عادل الجبیر نے برسلز میں عرب لیگ کے مشن کے یہاں القدس پر 6 رکنی عرب کمیٹی میں شریک عرب وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے القدس کے موضوع پر ربط ضبط پیدا کرنے کی کوشش کی۔