Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

القریات میں کار چور گرفتار

القریات۔۔۔۔القریات پولیس نے گاڑیاں چوری کرکے پرزوں کی شکل میں فروخت کرنیوالے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ الجوف پولیس کے ترجمان یزید النومس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعدد مقامی شہریوں نے شکایات درج کرائی تھیں کہ انڈسٹریل زون میں پارک گاڑیاں چوری ہوگئیں۔ انہوں نے کسی پر الزام نہیں لگایا۔ پولیس نے سراغرسانوں کی مدد سے پتہ لگایاکہ عمرکے چوتھے عشرے میں داخل سعودی شہری گاڑیاں چوری کرکے پرزوں میں تبدیل کردیتاہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -آئندہ ہفتے الجوہرہ اسٹیڈیم میں پہلی لیڈیز میراتھن

شیئر: