Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

برطانوی اخبارات نے غلط خبر شائع کرنے پر معذرت کر لی

لندن۔۔۔برطانیہ میں ٹراجن ہارس الزامات میں برطانوی اخبارات دی سن اور دی ٹیلی گراف نے غلط خبر پر معذرت کر لی ہے، ان اخبارات نے گزشتہ برس نسیم اشرف اور مسز زمان پر ٹراجن ہارس منصوبے کا الزام لگایا گیا تھا۔دونوں پر الزام تھا کہ وہ جس اسکول میں کام کرتے ہیں وہاں اسلامی نظام نافذ کرنے کی پس پردہ کوششوں میں ملوث ہیںلیکن اب دونوں اخبارات نے معذرت شائع کی ہے اور ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔نسیم اشرف نے اس موقع پر کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اس جھوٹے الزام سے اللہ نے سرخرو کیا اور مسز زمان نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر کمیونٹی اور فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: