Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

دمام میں 12ایشیائی جعلساز گرفتار

دمام....مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے واضح کیا ہے کہ بھاری انعامات کا لالچ دیکر سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو پھنسانے والے 12تارکین وطن دمام سے گرفتار کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں مشرقی ریجن میں خصوصاً اور مملکت کے دیگر علاقوں میں عموماً دھوکے بازوں کے نئے گروہ بھاری انعامات کالالچ دیکر تارکین وطن کو پھنسانے کا چکر دوبارہ چلا رہے ہیں۔ یہ لوگ فون پر رابطہ قائم کرکے انعام کی خوشخبری سناتے ہیں اور حاصل کرنے کے نام پر مختلف طور طریقے اور حربے استعمال کرکے پیسے اینٹھتے ہیں۔
 

شیئر: