Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سنجے پھر گینگسٹر کے روپ میں

بالی وڈ کے مشہور ترین اداکار سنجے دت یوں تو اپنے ہر کردار سے سینما فلم انڈسٹری میں شہرت رکھتے ہیں تاہم کئی برسوں تک بہترین ہیرو کے طور پر ہندی سینما پر راج کرنےوالے اداکار سنجے دت ویلن کے روپ میں بھی مداحوں میں بے حد مقبولیت رکھتے ہیں ۔کئی فلموں کے بعد اب ایک بار پھر سنجے اپنی نئی فلم میں ویلن کے کردار میں ڈھل گئے ہیں۔ہندوستانی میڈیارپورٹس کے مطابق اداکار سنجے دت کا نیا فلمی روپ سامنے آیاہے جس میں وہ ایک بڑے سے صوفے پربراجمان ہیں ۔سنجے سنجیدہ انداز میں ہیں۔یہ فلمی روپ سنجے کی نئی فلم ' صاحب، بیوی اور گینگسٹر 3' کا ہے۔ فلم کے تیسرے سیکوئل میں سنجے ویلن اور ایک گینگسٹر بنے ہیں۔راہول مترا کی ہدایتکاری میں بننے والی مذکورہ فلم جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: