Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بابری مسجدمقدمے میں مسلمانوں کا موقف مضبوط ہے، ارشد مدنی

نئی دہلی۔۔۔۔۔جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بابر ی مسجد ملکیت مقدمہ میں مسلمانوں کا موقف بہت مضبوط ہے اور انہیں مکمل یقین ہے کہ عدالت اس معاملے میں دستاویزات اور حقائق کی بنیاد پر انصاف سے کام لے گی۔مولانا مدنی نے کہا کہ مسلمان ملک کے پُرامن شہری ہیں۔ عدلیہ کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے آئے ہیں اور اس معاملے میں بھی سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا اسے قبول کرینگے۔ مسلمانوں کی طرف سے عدالت کے کسی حکم کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
 

شیئر: