Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہونےوالی گائے کا گوشت کھانے سے 60بیمار

ایسٹرن کیپ ، جنوبی افریقہ.... جنوبی افریقہ میں 60افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ وہ ایسی گائے کا گوشت کھا کر زہر خورانی کا شکار ہوگئے تھے جو کوبرا کے ڈسنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔ دیہاتیوں کا کہناہے کہ گائے کا گوشت کھاتے ہی بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو ڈائیریا ہوگیا، قے ہوئی، سر میں درد ہوا اور پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہوگئے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ علاقے کے 4اسپتالوں میں 16بچے اور 4معمر افراد علاج کیلئے لائے گئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ زیر کے خطرناک اثرات ان لوگوں کے جسم میں سرایت کر گئے تھے۔ محکمہ صحت نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ مردہ جانوروں کے گوشت سے گریز کریں۔
 

شیئر: