Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

روس میں شرح پیدائش 10 برس کی کم ترین سطح پر

ماسکو ..... روس میں 2017ء کے دوران شرح پیدائش میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ یہ شرح پیدائش گزشتہ 10 برس کے دوران کی کم ترین تھی۔ محکمے کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس 19 لاکھ بچے پیدا ہوئے۔ یہ تعداد 2016ءکے مقابلے میں دو لاکھ کم تھی۔ روس میں یہ تعداد 2007ء کے بعد کسی ایک سال میں پیدا ہونے والے بچوں کی کم ترین تعداد ہے۔ 2007ء میں 16 لاکھ بچے پیدا ہوئے تھے۔ شرح پیدائش میں کمی کی وجہ ایسی خواتین کی تعداد میں کمی کو بتایا گیا ہے جو بچے پیدا کرنے کی عمر میں ہوں۔
 

شیئر: