Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستانی اداکارہ سعدیہ بھی بالی وڈ میں

پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ سعدیہ خان نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیا۔ پاکستان میں ماڈلنگ میں نام کمانے کے بعد ڈراموں میں اداکاری سے شہرت سمیٹنے والی سعدیہ خان کو نئی بالی ووڈ فلم میں کاسٹ کئے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔سعدیہ خان بالی وڈ فلم کی شوٹنگ کیلئے ہندوستان جائیں گی۔ شوبز میں ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کرنےوالی اداکارہ سعدیہ خان کاعمران عباس کےساتھ ڈرامہ' خدا اور محبت' ان کی وجہ شہرت بنا۔ وہ کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ سعدیہ خان پاکستان کی نامور ماڈلز میں شمار کی جاتی ہیں۔
 

شیئر: