Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لڑکی کو دھمکانے والا گرفتار

جدہ ...جدہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے پولیس کیساتھ تعاون و اشتراک سے ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے ایک لڑکی کو اپنی مرضی پر نہ چلنے کی صورت میں اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکی دی تھی۔ لڑکی نے جو جدہ شہر سے باہر سکونت پذیر ہے، مشترکہ سینٹر190 پر رابطہ کرکے شکوہ کیا کہ سوشل میڈیا پر اسکا تعلق ایک نوجوان سے قائم ہوگیاتھا۔ اب وہ دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر تم نے میرے ساتھ ناجائز تعلق قائم نہ رکھا تو تمہاری تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردونگا۔
 

شیئر: