Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 ستمبر ، 2026 | Friday , September   25, 2026
جمعہ ، 25 ستمبر ، 2026 | Friday , September   25, 2026

انٹرپول نے سابق عراقی وزیر بغداد حکومت کے حوالے کر دیا

بغداد۔۔۔ بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے بدعنوانی کے مقدمے میں مطلوب سابق عراقی وزیر عبدالفلاح السوڈانی کو  بغداد حکومت کے حوالے کر دیا۔اسے بیروت میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سابق وزیرتجارت کو ایک عدالت کی جانب سے ان کی غیرحاضری میں بدعنوانی کے الزامات میں 7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی حکومت کی درخواست پر انٹرپول نے اس طرح کسی شخص کو بغداد کے حوالے کیا ہے۔ السوڈانی  2006 ء سے 2009 ء تک عراقی وزیرتجارت تھے۔
 

شیئر: