Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

عراق میں یورپی داعشی خاتون کو سزائے موت

 بغداد..... عراق میں عدالت نے ایک مراکشی نژاد جرمن عورت کو پھانسی کی سزا سنادی ہے، خاتون پر شام اور عراق میں داعش تنظیم سے تعلق رکھنے اور اس کو مدد پیش کرنے کا الزام ہے۔ سپریم جوڈیشنل کونسل کے ترجمان بیرسٹر عبدالستار بیرقدار نے بتایا کہ سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ ملزمہ نے دہشت گرد تنظیم کو مجرمانہ کارروائیوں کے ارتکاب کے واسطے لاجسٹک سپورٹ اور مدد پیش کی۔اس کے علاوہ خاتون کو عراقی سکیورٹی فورسز اور فوج پر حملوں میں شرکت کے حوالے سے بھی قصور وار ٹھہرایا گیا۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی عدلیہ نے کسی یورپی عورت کو سزائے موت سنائی ہے۔

شیئر: