Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

شمالی کوریا کے میزائلوں سے متعلق جاپان مزید معلومات فراہم کریگا

ٹوکیو ۔۔۔ جاپان نے شمالی کوریا کے تمام بیلسٹک میزائل تجربات پر ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کومعلومات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا  جن کا ہدف جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر تھا۔ یہ اقدامات ماہی گیروں اور ایسے دیگر کی درخواستوں کے جواب میں کیے گئے۔
 ہیں جو خطّے میں تمام ممکنہ میزائل خطرات سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ اسکے پاس جے الرٹ کہلانے والا ایک ہنگامی انتباہی نظام ہے تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ایسا میزائل داغنے کی صورت میں عوام کو خبردار کیا جاسکے جو جاپانی سرزمین یا علاقائی سمندر میں گِرسکتا ہو۔

شیئر: