Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

جاپان میں غلطی سے میزائل حملے کا الرٹ

 ٹوکیو۔۔۔جاپان میں غلطی سے میزائل حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم بعد میں معذرت کرلی گئی ۔ایک نشریاتی ادارے کی طرف سے وارننگ میں لوگوں کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی جبکہ میزائل حملے کی جاری کردہ وارننگ کے کچھ ہی منٹوں بعد الرٹ جاری کرنے پر ادارے نے معذرت کرلی اور سوشل میڈیا سے وارننگ ہٹالی گئی اور نشریاتی ادارے نے آن آئیر معذرت کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست ہوائی میں بھی بیلسٹک میزائل حملے کی غلط وارننگ نے ہلچل مچادی تھی ۔بعد میں امریکی حکام نے معذرت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پیغام غلطی سے چلایا تھا اور وارننگ مشق کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بلجیم میں دھماکے سے 12افرادزخمی

شیئر: