Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

فلپائنی آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی

 منیلا ..... فلپائن کے آتش فشاں مایون نے راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ادھر حکام نے مایون آتش فشاں کے ارد گرد کے8 کلومیٹر علاقے کے لوگوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ آتش فشاں اگلے دنوں میں پھٹ سکتا ہے۔ یہ آتش فشاں فلپائن کے صوبے البے میں واقع ہے۔ آتش فشاں کی گڑگڑاہٹ بھی قرب و جوار میں واضح طور پر سنائی دے رہی ہے۔ حالیہ ایام میں اس کے دہانے سے لاوا بھی نکل چکا ہے۔

شیئر: