Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

فلسطینیوں نے پینس کا بائیکاٹ کردیا

واشنگٹن.... نائب امریکی صدرمائیک پینس کے دورہ اسرائیل کا فلسطینیوں نے بائیکاٹ کر دیا۔نائب امریکی صدر مائیک پینس گزشتہ روز سرکاری دورے پر اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب پہنچے۔ نائب صدر پینس ایک امریکی فوجی جہاز سے اردن سے اسرائیل کے ہوائی اڈے بین گوریان پر پہنچے تو اسرائیلی وزیر سیاحت یاریو لیون نے ان کا استقبال کیا۔یہ ان کا صدر ٹرمپ کی طرف سے 6 دسمبر کو یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر پہلا دورہ اسرائیل ہے۔

شیئر: