Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

خالد الفیصل نے درہ العروس میں رقص کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

 جدہ..... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے شمالی جدہ کے تفریحی مقام درہ العروس میں لڑکیوں کے رقص پر مشتمل وڈیو کلپ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں دکھایاگیا ہے کہ کئی لڑکیاں قابل اعتراض لباس پہنچ کر رقص میں مصروف ہیں۔ دیکھنے والوں نے ا س پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ درہ العروس برباد ہوگیا۔ گورنر مکہ مکرمہ نے اس واقعہ کے ذمہ داران کے احتساب کی بھی ہدایت جاری کردی۔
 

شیئر: