Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سیف اپنی بیٹی سارہ کیلئے فلم بنائیں گے

بالی وڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان جلد ہی نئی فلم” کیدرناتھ“ سے سینما اسکرین پر چھانے جارہی ہیں۔ ایسے میں ان کے والد اداکار سیف علی خان نے کہاہے کہ وہ اپنی بیٹی سارہ کیلئے فلم بنانے کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس فلم کیلئے وہ ہر چیز پرفیکٹ چاہتے ہیں۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ان کی بیٹی سارہ کی فلم کو کرن جوہر جیسے بہترین پروڈیوسر کی ضرورت ہوگی۔واضح ہوکہ سیف علی خان کا اپنا پروڈکشن ہاﺅس موجود ہے جہاں انہوں نے ماضی میں کئی فلمیں بنائیں مگر وہ ہٹ نہیںہوسکیں۔ اب سارہ کیلئے سیف کو پروڈیوسرکی تلاش ہے۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان اداکار ایشان کھتر کےساتھ فلم کیدرناتھ میں کام کررہی ہیںجو ان کی پہلی بالی وڈ فلم ہے۔
 

شیئر: