سویرا شیخ کمرشل شوٹ کیلئے لندن جائیں گی
اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ اگلے ماہ ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ کی ریکارڈنگ کے لئے لندن روانہ ہوں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ سویراشیخ لندن میں پاکستانی اورہندوستانی ماڈلز کے ساتھ کمرشل شوٹ میں حصہ لیںگی ۔ اس کی ریکارڈ نگ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔اس شوٹ کے لئے اداکارہ سویرا شیخ نے 20ہزار پاﺅنڈ کا معاہدہ کیا ہے۔سویرا اس سے قبل بھی مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے لئے کمرشل شوٹ کرا چکی ہیں۔