Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

کابل میں ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ

  کابل.... افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ۔ جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق 4 دہشت گردوں نے انٹرنیشنل ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی۔ دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ہوٹل کے گرد اپنی پوزیشنز سنبھال لی ہیں اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے کچھ لوگوں کو یرغمال بھی بنالیا ہے اور ہوٹل کی عمارت پر حملہ آوروں کا قبضہ ہے۔ حملہ آور کچن کے راستے ہوٹل میں داخل ہوئے۔

شیئر: