Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دیپیکااور بھنسالی کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی

 ہندو انتہاپسندوں نے فلم ’پدماوت‘ کی ریلیزکی صورت میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی دی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ شوٹنگ کے وقت سے ہی انتہاپسند ہندوﺅں کے نشانے پر ہے۔شوٹنگ کے دوران بھی سیٹ پر متعدد بار نہ صرف حملے کئے گئے بلکہ ایک بار تو پورے سیٹ کو جلا کر راکھ کردیا گیا لیکن فلم کی ریلیز نے سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے ۔ ریاست راجستھان سے راجپوت برادری نے فلم کی ریلیز پر اعتراضات کئے اورکرتی سینا نے سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے کی دھمکی بھی دی گئی ۔ ہندوستانی سنسر بورڈ نے صرف فلم کا نام تبدیل کرکے اسے ریلیز کی اجازت دے دی اس کے باوجود انتہاپسند جماعت کرتی سینا احتجاج پر بضد ہے ۔راجپوت برادری کے رہنما ٹھاکر ابھیشیک سوم نے دھمکی دی ہے کہ اگر ’پدماوت‘ ریلیز کی گئی تو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور ادکارہ دیپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کردیا جائے گا۔
 

شیئر: