Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جعلی نوٹ پر جعلی سفارتکار گرفتار

جدہ۔۔۔۔500ریال کے جعلی نوٹ نے جعلی افریقی سفارتکار کو گرفتار کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک افریقی شہری نے جدہ کے غلیل محلے کی ایک دکان سے سامان خرید کردکاندار کو 500ریال کا نوٹ دیا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ وہ جعلی ہے۔ دکاندار نے فوراً ہی پولیس طلب کرلی۔ افریقی کوگرفتار کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے خلاف پہلے ہی سے جعلی سفارتکار کا ڈھونگ رچنے کی شکایت درج تھی۔ اس کے قبضے سے 2ہزار جعلی ریال مزید برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا اقامہ بھی جعلی تھا۔پبلک پراسیکیوشن نے اس سے پوچھ گچھ شرو ع کردی۔

شیئر: